28 اکتوبر 2017 - 16:55
ایران اور پاکستان تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں

ایرانی سفیر اور پاکستانی تاجر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پرعزم ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سفیر اور پاکستانی تاجر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پرعزم ہیں.

پاكستاني دارالحكومت اسلام آباد ميں تعينات ايراني سفير مہدي ہنر دوست كے ساتھ سيالكوٹ چيمبر آف كامرس كے تاجروں كے وفد نے ملاقات كے دوران اس بات پر اتفاق كيا كہ مشتركہ تعاون سے دونوں ممالك كے تجارتي حجم جو كہ 1.2 بلين ہے اس كو مزيد بڑھائيں گے اور اس حوالے سے قريبي رابطے اور تعاون كو يقيني بنائيں گے.

پاكستاني تاجروں كي جانب سے اس بات كا اعادہ كيا گيا كہ اگر دونوں ممالك كے درميان نجي شعبوں ميں دوطرفہ تعاون كو بڑھايا جائے تو دونوں ممالك ايك دوسرے كے تجربات سے فائدہ حاصل كر سكتے ہيں جو كہ ايران اور پاكستان كے مفاد ميں ہے.

اس موقع پر ايراني سفير نے كہا كہ ايران كي جانب سے پاكستان كے ساتھ تجارتي اور اقتصادي تعلقات كو بڑھانے كے لئے دروازے ہميشہ كھلے ہيں اور ہم پاكستان كے ساتھ ہرممكن تعاون كے لئے تيار ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران ميں پاكستاني تاجروں كے لئے روشن مواقع موجود ہيں اور اس حوالے سے ايراني سفارتخانے كي جانب سے پاكستاني تاجروں كي ايراني سركاري اور نجي شعبوں ميں موجودگي كے حوالے سے تعاون كے لئے تمام سہوليات فراہم كي جائيں گے.

پاكستاني شہر سيالكوٹ كے چيمبر آف كامرس كے ركن نے كہا كہ صرف سيالكوٹ شہر كي 32 كمپنياں ايران ميں رجسٹرڈ ہيں اور ايران كو باقاعدگي سے مختلف مصنوعات برآمد كي جاتي ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲